بدترین دھاندلی کے باوجود سادہ اکثریت بھی حاصل نہ کرنا شرمناک شکست؛ مریم نواز نے پی ٹی آئی کو آئینہ دکھا دیا

بدترین دھاندلی کے باوجود سادہ اکثریت بھی حاصل نہ کرنا شرمناک شکست؛ مریم نواز نے پی ٹی آئی کو آئینہ دکھا دیا

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے گلگت بلتستان انتخابات کے نتائج پر کہا ہے کہ پوری ریاستی طاقت، حکومتی اداروں، سرکاری مشینری کا زور زبردستی اور جبر کے ہتھکنڈوں سے وفاداریاں تبدیل کرانے اور بدترین دھاندلی کے باوجود سادہ اکثریت بھی حاصل نہ کرنا شرمناک شکست ہے۔

مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کا نہ پہلے کوئی وجود تھا نہ اب ہے،اسکو بھیک میں ملنے والی چند سیٹیں دھونس، دھاندلی، مسلم لیگ ن سے توڑے گئے امیدواروں اور سلیکٹرز کی مرہون منت ہیں، انہوں نے کہاکہ وفاق میں موجود حکمران جماعت کوپہلی بار یہاں ایسی شکست فاش ہوئی ہے، یہ شکست آنے والے دنوں کی کہانی سنارہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *