حمزہ شہباز کو رہائی کب ملے گی؟ نون لیگی قائدین  نے سر جوڑ لئے

حمزہ شہباز کو رہائی کب ملے گی؟ نون لیگی قائدین نے سر جوڑ لئے

پاکستان مسلم لیگ نون کے مرکزی رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہبازشریف کی رہائی کے لئے تحریک چلانے کا اعلان کردیا گیا ہے جس کی قیادت خواجہ سعد رفیق کریں گے واضح ہو کہ گزشتہ دنوں حمزہ شہبازکی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر مسلم لیگ نون کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے حمزہ شہبازشریف کو پیغام دیا گیا تھا کہ اُن کی رہائی کے لئے تحریک چلانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے تاہم ذرائع بتاتے ہیں حمزہ شہبازنے ایسی کوئی تحریک چلانے سے اتفاق نہیں کیا تھا ،کہا جارہا ہے کہ مسلم لیگ نون کی اعلیٰ قیادت اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ اگلے سال مڈٹرم انتخابات ہو نگے اور مسلم لیگ نون وفاق اور پنجاب میں اپنی حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہوگی جس کے بعد حمزہ شہباز کا وزیراعلیٰ پنجاب بننا یقینی ہے۔واضح ہوکہ حمزہ شہباز پر منی لانڈرنگ کے الزامات کے تحت فرد جرم عائد کی تھی تاہم انھوں نے عدالت کو دئے گئے بیان میں کہا تھا کہ وہ الزامات قبول کرنے سے انکار کرتے ہیں اور ٹرائل کے دوران وہ ثابت کریں گے کہ ان پر لگائے گئے تمام الزامات سیاسی انتقام کے تحت بنائے گئے ہیں ۔دوسری جانب مسلم لیگ نون کی اعلیٰ قیادت نے حمزہ شہباز کی رہائی کے لئے تحریک چلانے کی حتمی منظوری دیدی ہے اور پی ڈی ایم کے جلسہ لاہور کے فوری بعد لاہور سے اس تحریک کا آغاز کیا جائے گا،اس سلسلے میں پارٹی کارکنوں کو تیاری کرنے کی ہدایات دیدی گئی ہیں۔یہاں پر یہ بات قابل ذکر ہے کہ حمزہ شہباز کی رہائی کی غرض سے تحریک چلانے کی منظوری پارٹی قائد میاں نوازشریف اور نون لیگی صدر میاں شہبازشریف کی ہدایت پر شروع کی جارہی ہے۔

رہائی کی تحریک کا اعلان، حمزہ شہباز کا صاف انکار

رہائی کی تحریک کا اعلان، حمزہ شہباز کا صاف انکار۔۔۔ وجوھات بھی سامنے آ گئیں#HamzaShehbaz #ShehbazSharif #NawazSharif

Posted by Hamza Shahbaz Sharif on Thursday, November 19, 2020

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *