پاکستان مسلم لیگ نون پنجاب کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات وترجمان پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرحمزہ شہباز،عمران علی گورایہ نے مشیراطلاعات پنجاب ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کے بیان پررد عمل کا اطہارکرتے ہوئے کہا کہ اداروں کی پشت پناہی اور بدترین دھاندلی بھی پی ٹی ئی کوگلگت ،بلتستان میں سادہ اکثریت دلوانے میں ناکام رہی جس پر نالائق حکو مت کو سمجھ آجانا چاھئے کہ عوام انھیں مذید برداشت کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں،واضح ہو کہ گلگت،بلتستان کے غیر حتمی غیرسرکاری نتائج آنے کے بعد ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ایک بیان میں مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اب اچھے بچوں کی طرح گلگت،بلتستان کے انتخابی نتائج قبول کرلیں ،عمران گورایہ نے مشیر اطلاعات پنجاب کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں مہنگائی بے روز گاری اور نا انصافی کے پرانے ریکارڈ ٹوٹ رہے ہیں اور نت نئے ریکارڈ قائم کئے جارہے ہیں ،انھوں نے کہا کہ چینی آٹا اور الیکشن چور ٹولے میں ذرا بھی شرم باقی ہے تو اسے استعفیٰ دے کر گھر چلے جانا چاھئے ورنہ عوام ان کو گریبان سے پکڑ کر سڑکوں پر گھسٹین گے،عمران گورایہ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنے ڈھائی سالہ دور حکومت میں ملک کو بدترین معاشی بحران میں مبتلا کردیا ہے ملک اس قدر پیچھے چلا گیا ہے عام انتخابات کے بعد نئے آنے والے حکمرانوں کو عوامی مشکلات اور معاشی بحران ختم کرنے کے لئے بہت زیادہ محنت کانا پڑے گی۔
پاکستان مسلم لیگ نون کے تا حیات قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے گلگت،بلتستان انتخابات سے قبل اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ پورا ملک جاگ چکا ہے اب گلگت،بلتستان کے عوام کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے ووٹ کی حفاظت کریں اور شب خون مارنے والوں کے راستے کی دیوار بن جائیں ۔میاں نوازشریف نے کہا کہوقت آگیا ہے کہ اب ووٹ کو عزت دلوائی جائے کیونکہ جب تک عوام کو ان کے ووٹ کی عزت نہیں ملے گی ملک میں خوشحالی نہیں آئے گی بلکہ اس کی بجائے بے روز گاری ،مہنگائی اور بد امنی میں اضافہ ہو تا چلا جائے گا۔